ابنا: اقوام متحدہ کے تحقیقاتی وفد نے پیر کو دمشق کے ایک مضافاتی علاقے میں بنائے گئے موبائیل اسپتال میں جاکر ان لوگوں سے ملاقات کی جو گزشتہ ہفتے دہشتگردوں کے ہاتھوں کئے گئے کیمیائی حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔اس سے پہلے تحقیقاتی ٹیم کے ہوٹل اور بعد میں ان کے کارواں پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا تاہم کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، البتہ کارواں کی ایک گاڑی مارٹر حملے کی وجہ سے زیادہ نقصان پہنچا۔
شام میں اقوام متحدہ کی ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگشام میں اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کی ٹیم پرسلفی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جو کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیق اور چھان بین کے سلسلے میں شام کے دورے پر ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد نشانہ بازوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم پر دمشق کے مضافات اور الغوطہ کے علاقہ میں فائرنگ کی ہے اقوام متحدہ کی ٹیم نے اس علاقہ کا اچانک دورہ کیا ہے، اقوام متحدہ کی ٹیم پر فائرنگ المعضمیہ علاقہ میں ہوئی ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی سکیورٹی دستے اس ٹیم کی حفاظت پر مامور ہیں ۔ اس علاقہ میں وہ دہشت گرد پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں جنھوں نے کیمیاوی ہتھیاروں سے استفادہ کیا ہے۔.......
/169